اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شیعہ علماء کونسل پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین سبزواری نے کہا ہے کہ ایک وقفے کے بعد دوبارہ ٹارگٹ کلنگ کے سلسلہ کا شروع ہونا تشویشناک ہے۔ اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ کراچی میں ایم کیو ایم کے سابق رہنما سید علی رضا عابدی کو شہید کر دیا گیا، علی رضا عابدی وہ شخص تھا جس نے ہمیشہ اتحاد امت کی بات کی تھی، وہ ایم کیو ایم میں ہوتے ہوئے بھی مذہبی رواداری اور بھائی چارے کی بات کرتے تھے مگر دہشتگردوں نے انہیں گھر کی دہلیز پر نشانہ بنا دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس قتل میں وہی قوتیں ملوث ہیں جو انڈیا اور امریکہ کے آلہ کار بن کر پاکستان کی سلامتی کے درپے ہیں اور ملک میں تکفیریت کو فروغ دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں آپریشن کے بعد امن قائم ہو گیا تھا مگر اب ایک بار پھر شرپسند عناصر نے سر اٹھانا شروع کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اس حوالے سے موثر اقدامات اٹھانا ہوں گے، اگر یہ سلسلہ ملک بھر میں پھیل گیا تو اس کے نتائج خطرناک برآمد ہو سکتے۔
.......
/169